ماسکو :روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے منگل کو بیلاروسی ہم منصب الیگزانڈر لوکاشینکو سے ملاقات کی ہے۔ یہ ملاقات روس میں منائے جانے والے اسپیس ڈے کے موقع پر ہوئی۔ پوٹن کا کہنا تھا کہ روس کو دنیا میں الگ تھلگ نہیں کیا جا سکتا اور آج کی دنیا میں کسی ملک کو تنہا کرنا انتہائی مشکل ہے۔ پوٹن نے کہا کہ مغربی پابندیوں کے دوران روس اور بیلاروس کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر دہرایا ہے کہ یوکرین پر حملہ منصوبے کے مطابق آگے جا رہا ہے اور وہ اپنے اہداف حاصل کر لیں گے۔ پوٹن کے مطابق روس اپنے نقصانات کم کرے گا لیکن منصوبے کے مطابق آگے بڑھے گا۔ مغربی ممالک کے مطابق یوکرینی جنگ کئی سال تک جاری رہ سکتی ہے۔