جکارتہ: انڈونیشیا کی حکمراں انڈونیشین ڈیموکریٹک پارٹی آف اسٹرگل کے سکریٹری جنرل ہاسٹو کرسٹیانٹو نے کہا ہیکہ روس کیساتھ تعلقات ان کے ملک کیلئے بہت اہم ہیں اور وہ باہمی تعاون کو فروغ دینے کے خواہشمند ہیں۔ کرسٹیانٹو نے کہا کہ روس کے ساتھ تعلقات ہمارے لیے انتہائی اہم ہیں، سوئیکرنو دور کے بعد سے اور خاص طور پر اب۔ ہم اپنے کامیاب تعاون کی تاریخ کو فوری طور پر یاد کر سکتے ہیں جس کا آغاز انڈونیشیا کے بانی سوئیکرنو کے دور میں ہوا تھا۔ان کی قیادت کے دوران انڈونیشیا میں سوویت ماہرین کی مدد سے بہت سی عمارتیں تعمیر کی گئیں جنہیں ہم آج بھی استعمال کر رہے ہیں۔ اب عالمی نظام کو ایک چیلنج کا سامنا ہے جسے ہم سرد جنگ 2.0کہتے ہیں۔اس سلسلے میں روس کے ساتھ کوئی بھی تعاون اب بھی بہت متعلقہ ہے اور اسے بہتر کیا جانا چاہیے ۔ کرسٹیانٹونے یہ بھی کہا کہ دنیا سرد جنگ 2.0 کی گرفت میں ہے ۔ یہ وہ وقت ہے جب حکمران جماعت روس کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا چاہتی ہے ۔