روس کی جانب سے حملہ کا خدشہ‘ امریکہ میں کھلبلی

   

نیویارک : روس کی جانب سے نیوکلیائر حملہ کے خدشہ کے تحت امریکہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق ماسکو کی جانب سے ایسے اشارے ملے ہیں کہ روسی نیوکلیئرہتھیاروں کو ایسے مقامات پر منتقل کیا جا سکتا ہے جو امریکی ساحل سے زیادہ دور نہ ہوں۔ پینٹاگون کا کہنا ہے کہ روسی میزائل داغنے کے بعد تیاری کے لیے صرف 5منٹ ہوں گے۔ ماسکو کے ایک تجزیہ کار دمتری سوسلوف نے کہا ہے کہ یوکرائن پر روس کا فرضی حملہ امریکہ کی سلامتی کو کمزور نہیں کرے گا۔ امریکی اخبارنیویارک ٹائمز کے مطابق یوکرائن کے بحران کو کم کرنے کے لیے گزشتہ ہفتے ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان ہوئی بات چیت ناکام ہونے کے بعد روس حملے کا بہانہ بنانے کے لیے وہاں کی صورت حال کو خراب کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔