روس کی طرح اب چین پر اقتصادی انحصار سے گریز ضروری : جرمن وزیر خارجہ

   

برلن : جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیرباک نے کہا کہ روس کے ساتھ ان کے ملک کے اقتصادی انحصاری تعلقات کی طرح کے تعلقات کو چین کے ساتھ نہیں دہرایا جانا چاہیے۔اینالینا بیربوک نے دارالحکومت برلن میں کوئربر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام خارجہ پالیسی فورم سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ان کے ملک کو “آمرانہ حکومتوں کے ساتھ نظاموں کے مقابلے” کے لیے تیار رہنا چاہیے۔روس کے ساتھ حالیہ تعلقات میں ہونے والی غلطیوں سے سبق سیکھنے کی ضرورت کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے، بیر باک نے کہا کہ جرمنی نے روسی توانائی پر انحصار کے بارے میں اپنے مشرقی یورپی شراکت داروں کے انتباہات کو نظر انداز کر دیا ہے لیکن اب ہمیں ایسی غلطی نہیںدہرانی چاہیے۔