باکو : آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے بعد روس نے خطے میں اپنی فوج کی تعیناتی شروع کر دی ہے۔ ماسکو اس علاقے میں تقریباً دو ہزار فوجی جوان، 90 بکتر بند گاڑیاں اور 380 دیگر فوجی گاڑیاں روانہ کر رہا ہے۔ نگورنو کارا باخ میں چھ ہفتوں کی جنگ کے دوران آذربائیجان نے علاقے کے بیشتر علاقوں کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ جنگ بندی کے تازہ معاہدے کا آذربائیجان میں خیرمقدم کیا گیا ہے تاہم اس پر آرمینیا کے لوگوں میں خاصا غم و غصہ پایا جاتا ہے اور وہاں سیز فائر کے خلاف زبردست مظاہرے ہوئے ہیں۔