روس کی فوج میں 137000 نئی بھرتیاں

   

ماسکو : روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے حکم دیا ہے کہ ملک کی مسلح افواج کی تعداد میں ایک لاکھ 37 ہزار اہلکاروں کا اضافہ کیا جائے۔ ایجنسی کے مطابق دستخط کردہ حکم نامے میں یہ واضح نہیں ہوسکا کہ فوجی افسران کو ترقیاں دے کر نئے اہلکار بھرتی کیے جائیں گے یا رضاکارانہ طور پر اہلکاروں کی بھرتی ہوگی۔یوکرین میں جاری خصوصی ملٹری آپریشن میں صرف کنٹراکٹ پر بھرتی کئے گئے اہلکار حصہ لے رہے ہیں ۔