روس کی فیکٹری میں آتشزدگی 15ہلاک

   

ماسکو : روس کے مغربی شہر ریازان میں واقع آتش گیر مواد بنانے والی ایک فیکٹری میں آگ بھڑکنے سے کم از کم 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق آگ بجھانے والے عملہ کو آج صبح مقامی وقت آٹھ بجے کے قریب آگ بھڑکنے کی اطلاع ملی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ ایک شخص ابھی تک لاپتا ہے اور مقامی ہسپتال میں زیرعلاج ایک دیگر متاثرہ شخص کو گہری چوٹیں آئی ہیں۔ اس فیکٹری کو ماسکو حکومت کی ایک اسٹریٹجک کمپنی بتایا گیا ہے۔ تاہم مقامی میڈیا کے مطابق اس فیکٹری کا سن 2015 دیوالیہ ہوچکا ہے اور مختلف کمپنیاں اس کی ورکشاپ کو آتش گیر مواد بنانے کیلئے استعمال کر رہی تھیں۔