ماسکو: امریکہ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الرجی اینڈ انفیکشن ڈیسیز کے ڈائرکٹر انتھنی فوسی نے روس کے کی تیار کردہ کورونا وائرس کی ویکسین کے محفوظ اور کارگر ہونے پر شبہ ظاہر کیا ہے ۔روس نے منگل کو دنیا کی پہلی کورونا وائرس ویکسن کو رجسٹرڈ کرنے کا اعلان کیاتھا۔ صدر ولادیمیر پتن نے ٹکے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ سبھی ضروری تجربات کو پورا کرچکی ہے اور یہ کورونا وائرس کے خلاف مضبوط قوت موافعیت پیدا کرنے میں اہل ہے ۔مسٹر فوسی نے بدھ کو نیشنل جیوگرافک کے ذریعہ منعقدہ اک ورچوول پروگرام میں کہا ‘‘مجھے امید ہے کہ روس کے ذریعہ بنایا گیا ٹیکہ محفوظ اور کارگر ہوگا۔ انہوں نے کہا مجھے ویکسن کے تعلق سے گہرا شبہ ہے کہ کیا انہوں نے ایسا کیا ہوگا’’۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکہ بنانا اور یہ چابت کرنا کہ ٹیکہ کارگر اور محفوظ ہے دو الگ الگ باتیں ہیں۔روس کے ماسکو واقع گیملیا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور وزارت دفاع نے مشترکہ طور پر یہ ٹیکہ تیار کیا ہے ۔ اب تک کل 76 رضاکاروں پر اس کا تجربہ کیا گیا ہے ۔ روسی افسران کو اگلے 12 مہینوں میں 50 کروڑ ویکسین تیار کرنے کا اندازہ ہے۔