روس کے آئل ڈپو میں آتشزدگی

   

ماسکو: 3 اگست (یو این آئی) سوچی کے ایڈلر ضلع میں تیل کے ڈپو میں ایندھن کے ٹینک میں آگ لگ گئی۔ شہر کے میئر آندرے پروشنن نے بتایا کہ اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔میئر نے مزید کہا کہ میں اپنے نائبین کے ساتھ جائے واقعہ پر موجود ہوں۔میئر نے ٹیلی گرام پر کہا ایڈلر ضلع میں ایک آئل ڈپو میں ایندھن کے ٹینک میں آگ لگ گئی۔ ملبہ دوبارہ ایوٹشن نایااسٹریٹ پر گیراج کوآپریٹو کی عمارتوں سے ٹکرا یا۔ ممکنہ طور پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔