ماسکو / کیف : روسی وزارت دفاع نے یوکرین کے 146 جنگی ہیلی کاپٹرگرانے کا دعویٰ کیا ہے۔روسی وزارت دفاع کا دعویٰ ہے کہ یوکرینی فوج کے 953 ٹینک اور 2800 فوجی تنصیبات تباہ کردی ہیں جب کہ 146 جنگی ہیلی کاپٹر بھی مار گرائے ہیں۔روسی وزارت دفاع کا کہنا ہیکہ یوکرین کے 90 فیصد میزائل تباہ اور 90 فیصد جنگی ہوائی اڈے بھی غیرفعال کردیے ہیں۔۔دوسری جانب یوکرینی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ روسی فوج کے 335 ٹینک،49 طیارے،81 ہیلی کاپٹر،1105 بکتر بند گاڑیاں،56 راکٹ سسٹم اور 29 فضائی دفاعی نظام تباہ کر دیئے گئے ہیں۔علاوہ ازیں، روسی فوج کو پندرہ روز کے دوران 526 گاڑیوں،تین کم رفتار کشتیوں اور ساٹھ عدد آئل ٹینکروں سمیت سات ڈرونز کا بھی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔