روس کے بعض افراد کے اثاثوں کو منجمد کرنے جاپان کا اشارہ

   

ٹوکیو : روس کا یوکرین کے 2 علیحدگی پسند ریجنز کو آزاد ر یاست تسلیم کرنے کے معاملے پر جاپان نے کہا ہے کہ روسی بانڈز کے اجراء پر پابندی اور ربعض روسی افراد کے اثاثوں کو منجمد کیا جائے گا۔ٹوکیو سے جاری بیان میں جاپانی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ روس یوکرین سے متعلق سفارتی بات چیت پر واپس آئے۔انہو ں نے یہ بھی کہا کہ موجودہ صورتحال سے مختصر مدت میں توانائی کی فراہمی پر کوئی خاص اثر نہیں دیکھا گیا ہے۔