روس کے جزیرۂ کامچٹکا میں زلزلہ کے تین جھٹکے

   

کامچٹکا: روس کے جزیرہ کامچٹکا میں جمعہ کے روززلزلہ کے تین الگ الگ جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریخترپیما پر لگ بھگ پانچ تھی۔یہ اطلاع روسی اکیڈمی آف سائنسز (جی ایس آر) کے جیو فزیکل سروے کی ریجنل برانچ نے دی۔ اس ادارہ کے ترجمان کے مطابق ریخترپیما پر زلزلہ کی شدت 3.7 سے 5.0 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ کا مرکز کامچٹکا سے 126کلومیٹر مغرب میں تھا۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق مقامی لوگوں کو زلزلہ کے زیادہ جھٹکے محسوس نہیں ہوئے اور نہ ہی جان و مال کے نقصان کی کوئی اطلاع ہے ۔