روس کے خلاف امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا کا واک آؤٹ

   

واشنگٹن : G-20 ممالک کے اجلاس میں روس کی شرکت پر امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا نے واک آؤٹ کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے G-20 ممالک کے اجلاس میں روس کی شرکت پر سخت ناگواری کا اظہار کیا گیا۔ برطانوی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اجلاس میں روسی وفد کی جانب سے بات چیت کا آغاز کرنے پر واک آؤٹ یوکرین کی حمایت میں کیا گیا ہے۔