ماسکو: روس جلد از جلد سیاحوں کے لئے کورونا وائرس سے متعلق عائد پابندیاں ہٹا لے گا اور لاکھوں سیاح ملک آسکیں گے۔ صدر ولادیمیر پوٹن نے چہارشنبہ کو کہاکہ وبا کے مدنظر عائد کی گئیں تمام پابندیاں جلد ہی ہٹا لی جائیں گی اور لاکھوں سیاح ملک میں پھر سے آنے لگیں گے۔
افغانستان سے جرمن افواج کی جولائی میں واپسی کا امکان
برلن : افغانستان میں تعینات جرمن فوجی دستے اپنے متعین وقت سے قبل 4 جولائی تک واپس بلا لیے جائیں گے۔ امریکہ کی جانب سے القاعدہ کے خلاف دہشت گردی کی جنگ کے بیس برس مکمل ہونے پر ستمبر تک اپنے فوجی دستے واپس بلانے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔