روس کے دو لڑاکا طیاروں کی ٹکر

   

ماسکو ۔ 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) روس کے دو لڑاکا طیاروں کی فضاء میں ٹکر کی اطلاع روسی وزارت دفاع نے دی ہے جس کے مطابق SU-34 لڑاکا طیارے جس وقت آسمان میں تربیتی اڑان پر تھے کہ اچانک دو طیاروں میں ٹکر ہوگئی جو اس وقت بحیرۂ جاپان سے 35 کیلو میٹر کے فاصلہ پر تھے۔ ٹکر ہوتے ہی دونوں لڑاکا طیاروں کا عملہ طیارہ سے کود چکا تھا جن میں سے ایک پائلٹ سمندر میں ایک لکڑی کے تختے کے ذریعہ تیرتا ہوا پایا گیا۔ روسی فوج کے مطابق بچاؤ کاری میں اس وقت تیز ہوائیں سب سے بڑی رکاوٹ بنی ہوئی ہیں۔ تاہم لکڑی کے تختے کے سہارے سمندر میں تیرنے والے پائلٹ تک جلد رسائی عمل میں آئے گی۔ پائلٹ اپنے بچاؤ کیلئے ایمرجنسی لائٹ سے مسلسل اشارے کررہا ہے۔ اب تک دیگرپائلیٹس کے محل وقوع کا کوئی پتہ نہیں چلا ہے۔