روس کے ساتھ جنگ سال کے آخر تک ختم ہو جائے گی

   

کیف ۔ یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کے خلاف اس کی جنگ اگست کے وسط تک ایک اہم موڑ پر پہنچ جائے گی اور سال کے آخر تک ختم ہو جائے گی۔ اسکائی نیوز نے یہ بات یوکرین کے ملٹری انٹیلی جنس چیف میجر جنرل کرلو بڈانوف کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہی ہے ۔ رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور ان کے خلاف بغاوت کی کوشش پہلے ہی سے جاری ہے ۔ جنرل بڈانوف نے کہا کہ وہ جنگ کے خاتمے کے بعد یوکرائنی طاقت کو اپنے تمام علاقوں بشمول ڈونباس اور کریمیا میں دوبارہ زندہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے دشمن کے بارے میں سب کچھ جانتے ہیں۔