روس کے ساتھ ہر سطح پر تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں: سعودی وزیر خارجہ

   

ریاض : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے آج جمعرات کو کہا ہے کہ سعودی عرب روس کے ساتھ ہر سطح پر تعلقات کو مضبوط اور فروغ دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے ساتھ بات چیت کے ایک سیشن کے دوران مزید کہا کہ آج کی بات چیت وژن کو یکجا کرنے اور دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے میں معاون رہی۔سعودی وزیر خارجہ کا یہ دورہ ان کے یوکرین کے اتوار کے حالیہ دورے کے بعد ہوا ہے۔ ان کا یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد پہلی مرتبہ ہوا ہے۔شہزادہ فیصل نے کہا کہ انہوں نے لاوروف سے دنیا کو متاثر کرنے والے چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا اور بین الاقوامی بحرانوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ہم دو دوست ممالک کے درمیان تعلقات میں ہمیشہ کچھ نیا ہوتا ہے جسے ہم ہر سطح پر مضبوط اور ترقی دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ شہزادہ فیصل بن فرحان نے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں موجودہ کوآرڈینیشن کو سراہا۔اس موقع پر روسی وزیر خارجہ لاوروف سرگئی نے ایک مترجم کے ذریعے نہ صرف علاقائی مسائل بلکہ بین الاقوامی سطح کے مسائل کے حل میں فعال طور پر حصہ لینے میں سعودی عرب کی بڑھتی دلچسپی کا خیرمقدم کیا۔