ماسکو: روس کے سخا جمہوریہ میں سینیٹائزر پینے سے مرنے والوں کی تعداد سات ہوگئی ہے ۔یہ حادثہ تاتنسکی ضلع کے مشرقی علاقے میں پیش آیا ہے ۔ مقامی انتظامیہ نے بتایا کہ سینیٹائزر پینے کی وجہ سے تین افراد کی موت ہوئی ہے اور چھ لوگوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ زہریلے سینیٹائزر پینے کے نو معاملات سامنے آئے تھے جن میں سے سات افراد کی موت ہوگئی۔کیمیکل تجزیہ سے معلوم ہوا ہے کہ اس سینیٹائزر میں 69 فیصد میتھانول ملا ہوا تھا۔