روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کی آج دہلی آمد

,

   

دونوں ممالک کے درمیان کئی اہم شعبوں میں تعاون کیلئے معاہدوں پر دستخط

نئی دہلی : روس کے صدر ولادیمیر پوٹن پیر کو دہلی پہنچیں گے جہاں وہ ہند۔ روس کی سالانہ چوٹی کانفرنس میں وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ شرکت کریں گے۔ موجودہ حالات میں روس کے صدر کے دورہ ہند سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی اہمیت کا اندازہ کیا جاسکتا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان دفاع، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور ٹکنالوجی کے بشمول کلیدی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے مختلف معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے۔ اس سے قبل وزرائے دفاع اور وزرائے خارجہ کے درمیان بھی میٹنگ ہوگی جس میں افغانستان کی صورتحال کے علاوہ دہشت گردی کے بڑھتے خطرات پر تبادلہ خیال کی جائے گا۔ چوٹی کانفرنس کے بعد مشترکہ بیان جاری کیا جائے گا جس میں توقع ہیکہ سرحد پار دہشت گردی سے متعلق ہندوستان کی تشویش کا اظہار کیا جائے گا جبکہ افغانستان کے بحران سے پیدا شدہ سلامتی کے خدشات کا بھی اظہار کیا جائے گا۔ صدر روس پیر کو دہلی پہنچیں گے جبکہ روس کے وزیردفاع اور وزیرخارجہ اتوار کی رات دہلی پہنچ رہے ہیں جو اپنے ہم منصبوں کے ساتھ ٹو پلس ٹو میٹنگ کریں گے۔ لاؤروف پیر کو صبح10.30 بجے سشما سوراج بھون میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات کریں گے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سرگئی شوئیگو سے ملاقات کریں گے ۔ 11.30بجے پہلی ہند۔ روس ٹو پلس ٹو میٹنگ سشما سوراج بھون میں ہوگی۔ ٹو پلس ٹو میٹنگ کے بعد روسی صدر شام 5.30بجے حیدرآباد ہاؤس میں وزیر اعظم مودی کے ساتھ ہند۔روس سالانہ چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔ دونوں میٹنگوں سے ہندوستان اور روس کے درمیان خصوصی اور مراعات یافتہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو استحکام حاصل ہوگا ۔ اطلاعات کے مطابق روسی صدر اور اس کے وزرائے خارجہ اور دفاع پیر کی رات ہی وطن واپس چلے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ٹو پلس ٹو ملاقات میں باہمی دلچسپی کے سیاسی اور دفاعی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس ملاقات میں افغانستان کا مسئلہ بھی خصوصی طور پر زیر بحث آنے کی توقع ہے۔ ہندوستان اور روس کے درمیان ٹو پلس ٹو میٹنگ کیلئے وزیراعظم مودی اور پوتن کے درمیان اپریل میں ہوئی ورچوئل میٹنگ میں ایک معاہدہ طے پایا تھا۔ گزشتہ ہند۔ روس سالانہ چوٹی کانفرنس ستمبر 2019 میں ولادی ووستوک میں منعقد ہوئی تھی جب وزیر اعظم مودی بطور مہمان خصوصی 5ویں مشرقی اقتصادی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے روس گئے تھے ۔ چوٹی اجلاس سے قبل ہندوستان نے AK203 کلاشینوف رائفل معاملت کو منظوری دے دی ہے۔ تقریباً 5 ہزار کروڑ روپئے کے مصارف سے امیتھی کے کوربا میں ہند۔ روس مشترکہ پراجکٹ کے تحت 5 لاکھ سے زیادہ رائفلس تیار کئے جائیں گے۔ توقع ہیکہ ہندوستان مشرقی لداخ میں اپنے موقف سے بھی روس کو واقف کروائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ پوٹین کل ملاقات کے موقع پر مودی کو S-400ائیر ڈیفنس سسٹم ماڈل کا تحفہ دیں گے ۔ پوٹین