ماسکو، 22 جولائی (یو این آئی) یورپی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق روس کے کامچاٹکا ریجن کے مشرقی ساحل پر 6.4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ روس کے کامچاٹکا ریجن میں زلزلہ کی گہرائی 28کلومیٹر تھی۔ تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ روس کے اسی علاقے میں اتوار کے روز بھی 3 بڑے زلزلے ریکارڈ کیے گئے تھے ۔