ماسکو: روس کے نائب وزیر خارجہ میخائل گالیوزین نے یوریشیائی امور کے بارے میں چین کے خصوصی نمائندے لی ہوئی سے ملاقات کی اور یوکرین کے بحران پر تبادلہ خیال کیا۔ روسی وزارت نے ایک بیان میں کہاکہ روسی فیڈریشن کے نائب وزیر خارجہ گیلیوزین نے یوکرین کے بحران کے حل کیلئے چینی وفد کے سربراہ یوریشین امور کیلئے عوامی جمہوریہ چین کی حکومت کے خصوصی نمائندہ لی ہوئی سے ماسکو میں ملاقات کی۔ سفارتکاروں نے کہا کہ کیف اور مغرب کی طرف سے روس کو دیا گیا الٹی میٹم اور متعلقہ ’ذاکرات‘ کی شکلیں صرف حل کے امکانات کو نقصان پہنچاتے ہیں اور اس کی بنیاد کے طور پر کام نہیں کرسکتے ہیں۔