روس کے وزیرخارجہ لاوروف کو اعلیٰ اعزاز

   

ماسکو، 23 مئی (یو این آئی) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کو ملک کے اعلیٰ ترین اعزازات میں سے ایک آرڈر آف سینٹ اینڈریو دی اپوسٹل دی فرسٹ- کالڈ سے نوازا گیا ہے ۔صدر ولادیمیر پوتن نے کریملن میں منعقدہ ایک تقریب میں لاوروف کو اس ایوارڈ سے سرفراز کیا۔لاوروف نے کہا کہ وہ اس ایوارڈ کو ذاتی اعزاز کے طور پر نہیں بلکہ روس کی سفارتی کور کی اجتماعی کوششوں کے اعتراف کے طور پر دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عزیز ولادیمیر ولادیمیرووچ، آپ کے ہاتھوں سے یہ ایوارڈ وصول کرنا اور آپ کی باتیں سننا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے ۔ میں رسمی بات نہیں کرنا چاہتا، لیکن میں اپنے دل کی گہرائیوں سے کہوں گا، میں آپ کے فیصلے کو خارجہ پالیسی میں آپ کے مقرر کردہ کاموں کو نافذ کرنے میں ہماری پوری ٹیم کے کام کے جائزے کے طور پر دیکھتا ہوں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ یہ اعزاز ان کے ساتھیوں کیلئے بڑھتے ہوئے جغرافیائی سیاسی دباؤ کے درمیان اپنا کام جاری رکھنے کیلئے حوصلہ افزائی کا کام کرے گا۔ انہوں نے موجودہ بین الاقوامی حالات کو پولرائزیشن کی صورتحال سے تعبیر کیا۔جہاں اچھائی اور برائی کے درمیان لڑائی چل رہی ہے ۔