روس کے ٹرمپ کی مدد کرنے کی خبر بے بنیاد: رابرٹ

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن، 23 فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ او برائن نے کہا ہے کہ روس کی طرف سے صدارتی انتخابات میں مسٹر ٹرمپ کی مدد کرنے والی خبر بے بنیاد ہے ۔‘اے بی سی نیوز’ نے اتوار کو مسٹر رابرٹ کا انٹرویو نشر کیا، جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ انہیں 2020 میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں روس کے ممکنہ مداخلت کا امکان نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا، ‘‘مجھے ایسی کوئی خفیہ اطلاع نہیں ملی ہے کہ روس،ا مریکہ کے صدارتی انتخابات میں مسٹر ٹرمپ کی مدد کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ ہم روس سے کہنا چاہتے ہیں کہ وہ امریکی انتخابات سے دور رہے ۔ ہم نے انتخابات کے لئے سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے ہیں’’۔قابل ذکر ہے کہ ‘نیو یارک ٹائمز’ نے ہفتہ کو ایک رپورٹ شائع کی تھی، جس میں اس نے ایک سینئر امریکی اہلکار کے حوالہ سے کہا تھا کہ روس اس بار بھی صدارتی انتخابات میں مسٹر ٹرمپ کی مدد کر رہا ہے ۔