روس کے کالج میں فائرنگ ، ایک ہلاک

   

بلاگوویسچیسنک ، 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) روس میں امر واوبلاسٹ کے بلاگوویسچیسنک شہر کے ایک کالج میں ہوئی فائرنگ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا اور تین دیگر زخمی ہوئے ہیں۔وزارت صحت نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس واقعہ میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے اور دو نوجوانوں سمیت تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔