روس کے کرسک نیوکلیئر توانائی پلانٹ میں آتشزدگی

   

ماسکو، 24 اگست (یو این آئی) روس کے کورچتوف میں واقع کرسک نیوکلیئر توانائی پلانٹ کے کمپلیکس میں ایک ٹرانسفارمر یونٹ میں آگ لگ گئی۔ مقامی میڈیا نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ پلانٹ کی ٹرانسفارمر یونٹ 30 فیصد صلاحیت پر کام کر رہی تھی اور یہ جوہری توانائی پلانٹ کا مرکزی بنیادی ڈھانچہ نہیں ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہیکہ آگ سے مقامی بجلی کی فراہمی متاثر نہیں ہوئی ہے ۔ بجلی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے ۔ حکام نے تصدیق کی ہیکہ عوامی سلامتی کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے ۔ آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

سوڈان : اندرون چار ماہ ہیضہ سے 158 ہلاکتیں
خرطوم ۔ 24 اگست (ایجنسیز) سوڈان کے شہر دارفور میں ماہ مئی کے اواخر سے اب تک ہیضے کی پھوٹی ہوئی وبا کی وجہ سے 158 افراد کی ہلاکت ہو چکی ہے۔ یہ بات سوڈانی وزارت صحت نے ہفتے کے روز بتائی ہے۔دو سال کے عرصے کے لگ بھگ پہنچ چکی خانہ جنگی میں دارفور میں ’ریاپڈ سپورٹ فورس‘ کا زیادہ تر حصے پر قبضہ ہو چکا ہے مگر اس بڑے شہر کے جنگ زدہ لوگ بنیادی اشیائے ضروریہ حتیٰ کہ جان بچانے والی ادویات سے بھی محروم ہیں۔اقوام متحدہ، عالمی ادارہ صحت اور دوسرے امدادی ادارے کہہ رہے ہیں کہ زیر محاصرہ علاقے میں امدادی سامان کی منتقلی کی جائے۔