روس کے یوکرین کے جنوبی شہروں پر مزید حملے

   

کیف : یوکرین کے جنوبی شہروں پر روس نے ڈرون اور میزائلوں سے مسلسل تیسری رات حملے کئے جن کا مرکزی ہدف اوڈیسا شہر تھا۔ یہ حملے ایسے وقت کیے گئے جب جنگ کے دوران ہی روس کی جانب سے، بحیرہ اسود کی اہم بندگاہ سے اناج برآمد کرنے کا ایک معاہدہ ختم ہونے پر تلخ تنازعہے کی صورتِ حال ہے۔ یوکرین کے عہدیداروں نے جمعرات کو کہا کہ ان حملوں سے اوڈیسا میں کم از کم دو افراد ہلاک اور قریبی شہر میکولائیو میں ایک بچیسمیت کم از کم 19 لوگ زخمی ہوگئے۔ روس نے یوکرین کے اناج کی برآمد کے اہم انفراسٹرکچر کو اس کے بعد سے ہدف بنایا ہے جب سے اس نے اس ہفتہ ماسکو اور اس سے الحاق شدہ جزیرہ نما کرائمیا کے درمیان ایک اہم پل کوایک حملے سے پہنچنے والے نقصان کا انتقام لینے کا عہد کیا ہے۔ یہ حملے بھو ک کے شکار ملکوں میں خوراک کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ بنے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اینٹونیو گوتریس نے کہا ہے کہ پیر کے روز سے معاہدہ کا خاتمہ مزید انسانی ابتلا کو جنم دے گا اور لاکھوں لوگ ممکنہ طور پر متاثر ہوں گے۔ اناج کے اس معاہدہ کے تحت یوکرین کو یہ ضمانت دی گئی تھی کہ اس کی بندرگاہوں میں آنے اور وہاں سے جانے والے بحری جہازوں پر حملے نہیں کیے جائیں گے جب کہ ایک اور معاہدہ کے تحت روسی خوراک اور کھاد کی نقل و حرکت کو آسان بنایا گیا تھا۔ روسی وزار ت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے اوڈیسا اور قریبی شہر چورنومورسک پر پروڈکشن شاپس اور اناج کے ذخائر کے مقامات کو ہدف بنایا۔