روس :گیس دھماکہ ،رہائشی عمارت کو نقصان ،5 ہلاک

   

ماسکو: روسی دارالحکومت ماسکو کے علاقے نوگنسک میں رہائشی عمارت میں گیس دھماکہ کے نتیجے میں 5افراد ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق واقعہ ماسکو کے قصبہ نوگنسک میں 9منزلہ رہائشی عمارت میں پیش آیا۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق حادثہ میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے جن میں کئی کی حالت تشویش ناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔ دھماکہ سے 9 منزلہ رہائشی عمارت کی دوسری، تیسری اور چوتھی منزل کا حصہ منہدم ہوگیا اور24 فلیٹس کو نقصان بھی پہنچا ہے۔ امدادی کارروائی کے دوران 170سے زائد افراد کو نکال لیا گیاہے۔