روس یورپی طاقت کا مقابلہ نہیں کر سکتا

   

لندن : امریکہ اور اس کے یورپی اتحادیوں نے روس کو یوکرائن پر حملہ کرنے سے خبردار کیا ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ لز ٹروس نے بھی کہا ہے کہ اگر کوئی نیا حملہ ہوا تو روس کا سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے یورپی ممالک کے ہنگامی دوروں کے دوران فرانس، برطانیہ، جرمنی اور یوکرائن کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد کہا کہ روس یورپی طاقت کا مقابلہ نہیں کر سکتا ہے۔ روس نے یوکرائن کی سرحدوں پر ہزاروں فوجی اور بھاری اسلحہ تعینات کر رکھا ہے اور خدشہ ہے کہ وہ یوکرائن پر ایک نیا حملہ کر سکتا ہے۔ تاہم ماسکو نے ان الزامات کو مسترد کر رکھا ہے۔