روس یوکرینی اناج کی برآمد میں مدد فراہم کرے: جرمنی

   

برلن : جرمن چانسلر اولاف شولز نے روس سے اپیل کی ہے کہ وہ ان بندرگاہوں سے یوکرینی اناج کی برآمد میں مدد فراہم کرے، جن کی اس نے ناکہ بندی کر رکھی ہے۔ دنیا کے کئی ممالک کا کافی زیادہ انحصار یوکرینی گندم پر ہے اور جنگ کے باعث اس کی ترسیل رکی ہوئی ہے۔ روس کے مطابق یہ یوکرینی فوج ہے، جس نے سمندر میں بارودی سرنگیں بچھا رکھی ہیں اور اس وجہ سے اناج کی ترسیل ناممکن بنی ہوئی ہے۔ جرمن چانسلر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب دنیا بھر میں غذائی عدم تحفظ اور افراط زر میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔