کیف : روس اور یوکرین کے درمیان تنازعے کی خبروں کے درمیان صحافی فلپ کروتھر بھی ہیں جن کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ چھ زبانوں میں اس کشیدگی کو رپورٹ کر رہے ہیں۔عرب نیوز کے مطابق امریکی نیوز ایجنسی ایسوی ایٹڈ پریس کے فلپ کروتھر کو چھ مختلف نیوز چینلز پر دیکھا گیا ہے جہاں وہ چھ مختلف زبانوں میں بات کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ان کی اس ویڈیو کو جلد ہی دو کروڑ کے قریب لوگوں نے دیکھا۔اس ویڈیو کے آغاز میں وہ یوکرین کے چینل ’نیوز نیشن ناؤ‘ کے لیے انگریزی میں رپورٹ کرتے نظر آتے ہیں۔