واشنگٹن : 19اکٹوبر ( ایجنسیز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔امریکی صدر نے ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کے دوران کہا کہ اب خون خرابہ ختم کرنیکا وقت آگیا ہے، مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کریں ، دونوں فریق خود کو فاتح قراردیں اور فیصلہ تاریخ پرچھوڑدیں۔ان کا کہنا تھا کہ ٹوما ہاک میزائل یوکرین بھیجنے کے بارے میں بات کریں گے، امید ہے ٹوما ہاک کے بغیر ہی یوکرین روس جنگ بندی میں کامیاب ہوں گے۔اس موقع پر صدر زیلنسکی نے کہا کہ ہمیں یوکرین میں جنگ بندی چاہیے اور میں صدر ٹرمپ کی مدد سے یوکرین میں جنگ بندی کیلیے پْر امید ہوں۔
امریکی فوج کا منشیات سے لدی آبدوز کو تباہ کردینے ٹرمپ کا دعویٰ
واشنگٹن : 19 اکٹوبر ( ایجنسیز ) امریکہ کے صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے، معروف منشیات اسمگلنگ رْوٹ پر امریکہ کی طرف آتی اور منشیات سے لدی، آبدوز کو تباہ کر دیا ہے۔ٹرمپ نے ہفتہ کے روز بیان میں کہا ہے کہ “بھاری مقدار میں منشیات سے لدی اور معروف اسگلنگ رْوٹ پر امریکہ کی طرف بڑھتی آبدوز کو تباہ کرنامیرے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس نے تصدیق کی ہے کہ یہ آبدوز “زیادہ تر فینٹی نائل اور دیگر غیر قانونی منشیات” سے بھری ہوئی تھی۔انہوں نے کہا ہے کہ آبدوز میں چار معروف منشیات فروش دہشت گرد موجود تھے جن میں سے دو مارے گئے ہیں۔ حملے میں کوئی امریکی فوجی زخمی نہیں ہوا”۔ٹرمپ نے کہا ہے کہ”اگر میں اس آبدوز کو ساحل پر آنے دیتا تو کم از کم 25,000 امریکی ہلاک ہو جاتے۔ دو زندہ بچ جانے والے دہشت گردوں کو، عدالتی کاروائی کے لئے، ان کے ممالک’ ایکواڈور اور کولمبیا’ واپس بھیجا جا رہا ہے “۔امریکہ نارکو دہشت گردوں کو، برّی یا بحری کسی بھی راستے سے، منشیات کی تجارت نہیں کرنے دے گا ۔واضح رہے کہ گذشتہ ماہ سے امریکہ ، بحیرہ کیریبین میں کم از کم چھ حملے کر چکا ہے۔حملے،غیر قانونی منشیات لے جانے والے جہازوں کے خلاف اوروینزویلا کے ساحل کے قریب بین الاقوامی پانیوں میں کیے گئے ہیں۔