واشنگٹن ۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے خبردار کیا ہے کہ روس یوکرین میں کیمیائی یا حیاتیاتی ہتھیاروں کا استعمال کر سکتا ہے۔ امریکی صدر کے مطابق یہ روسی الزامات غلط ہیں کہ کیف کے پاس حیاتیاتی اور کیمیائی ہتھیار موجود ہیں۔ بائیڈن نے کہا کہ یہ روسی الزامات واضح کرتے ہیں کہ روسی صدر پوٹن یوکرین کے خلاف جنگ میں خود ایسے ہتھیار استعمال کرنے کا سوچ رہے ہیں۔ بائیڈن نے اپنے اس موقف کے حق میں کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے۔ امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ وہ یوکرین میں روس کی طرف سے جنگی جرائم کے ارتکاب کے شواہد جمع کرنے میں مدد کو تیار ہے۔