روس یوکرین کے شہر ڈونباس میں پیشقدمی کر رہا ہے: پنٹگان کی تصدیق

   

واشنگٹن : مسلسل لڑائیوں کے درمیان امریکی محکمہ دفاع (پنٹگان) نے تصدیق کی کہ روسی افواج مشرقی یوکرین کے علاقے ڈونباس میں جھڑپوں کے دوران پیش رفت جاری رکھے ہوئے ہیں۔پینٹاگان کے ایک سینئر اہلکار نے جمعرات کو مزید کہا کہ آنے والے دن روسی فوج کی ان جگہوں کو برقرار رکھنے کی صلاحیت کا امتحان لیں گے جنہیں اس نے اپنے کنٹرول کا اعلان کیا ہے۔ امریکہ نے قبضے میں لیے گئے علاقوں کو روس کے لیے ایک چیلنج قرار دیا۔ایک امریکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہیکہ مہینوں قبل یوکرین میں فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد سے روس کو جن مسائل کا سامنا ہے وہ اب بھی موجود ہیں۔یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے جب ڈون باس کے علاقے میں لڑائی شدت اختیار کر گئی ہے اور روس کا اگلا ہدف اس علاقے پر قبضہ کرنا ہے۔جمعرات کو روسی فوج نے اپنے مقصد کے حصول کے لیے یوکرینی افواج کے ٹھکانوں اور فوجی انفراسٹرکچر پر حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا۔