روس یوکرین کے مشرقی حصے میں نئے حملے کی تیاری کررہا ہے :زیلنسکی

   

کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جمعرات کو روس کے ساتھ بات چیت کے تعلق سے شکوک کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین ڈونباس کے مشرقی علاقے میں حملوں کی نئی لہر کی تیاری کر رہا ہے ۔ مسٹر زیلنسکی نے اپنے تازہ ترین ویڈیو پیغام میں کہاکہ ہاں، ہمارے پاس مذاکرات کا عمل ہے ، لیکن یہ صرف الفاظ ہیں، کچھ بھی ٹھوس نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ روس ازسرنو حملہ کرنے کے لیے ڈون باس علاقے میں اپنی افواج تعینات کر رہا ہے ۔ برطانوی اخبار دی گارڈین نے مسٹر زیلنسکی کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ان کی حکومت ڈونباس پر نئے حملوں کے لئے روسی افواج کی تعیناتی کو دیکھ رہی ہے اور ہم اس کے لئے تیاری کر رہے ہیں۔