روس ۔ سعودی عرب میں فوجی تعاون میں اضافہ :روسی سفیر

   

ریاض : روس اور سعودی عرب نے دفاعی صلاحیتوں کو متنوع بنانے کے لیے فوجی تکنیکی تعاون بڑھانے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ میڈیا نے یہ اطلاع سعودی عرب میں روس کے سفیر سرگئی کوزلوف کے حوالے سے دی۔ مسٹر کوزلوف نے کہا کہ ‘‘حالیہ دنوں میں اس علاقے میں متعلقہ کام میں تیزی آئی ہے جو کہ خصوصی طور پر باقاعدہ دوطرفہ تعلقات میں واضح ہوتاہے ، جس میں فوجی تکنیکی تعاون پر مشترکہ روسی-سعودی بین الحکومتی کمیشن جسے کام کرنے والے فارمیٹس بھی شامل ہیں’’۔