حیدرآباد۔ 8 ڈسمبر ( سیاست نیو ز) نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے سابق چیف منسٹر غیر منقسم آندھرا پردیش کے روشیا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ نائب صدر نے آج ان کے گھر پہونچ کر افراد خاندان سے ملاقات کی اور ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔ وینکیا نائیڈو نے کہا کہ روشیا معاشی امور کے ماہر تھے ۔