کولکاتا : مغربی بنگال کے ہائیر سیکنڈری امتحان میں رومانہ سلطانہ نے غیرمعمولی مظاہرہ کرتے ہوئے 500 کے منجملہ 499 نشانات حاصل کئے ہیں۔ کاندی کے راجہ مہندرا چندرا گرلز ہائی اسکول کی طالبہ رومانہ نے کورونا وباء کے مشکل حالات میں خوب محنت کی جس کا ثمر اُسے حاصل ہوا ہے۔