حیدرآباد: ریلائنس انڈسٹریز کے چیرمین مکیش امبانی ہندوستان کے سب سے امیرترین شخص ہیں۔آئی آئی ایف ایل ویلتھ ہورو ن انڈیا کی رپورٹ میں امبانی کو ہندوستان کا سب سے امیر ترین شخص بتایا گیا۔ اس کے علاوہ مکیش امبانی کا ایشیاء کے امیر ترین شخصیات میں شمار ہوتا ہے۔ شائد ان کے دولت مند ہونے کی وجہ سے گوگل نے بھی امبانی کا مطلب ہی ”میرے پا س پیسہ ہے“ کا ترجمہ کیا۔
قارئین کو شائد یقین نہ آئے لیکن یہ سچ ہے کہ اگر آپ گوگل پر رومانیہ زبان میں امبانی کا مطلب معلوم کریں گے تو آپ اس کا مطلب ”آئی ہیو منی“یعنی ”میرے پاس پیسہ ہے“آئے گا۔۔