رومی عہد کا 1900 سال قدیم سکہ دریافت

   

یروشلم: اسرائیلی ماہر آثار قدیمہ نے 1900 سال پرانے نایاب سکے کی نمائش کی ہے۔ یہ سکہ رومی عہد کا ہے۔ سکے کے طرف چاند کی دیوی سمجھی جانے والی لونا کی تصویر ہے۔ اسرائیلی بحری حدود میں اس نوعیت سکے کی یہ پہلی دریافت کہی جاتی ہے۔یہ سکہ مصرکے شہرسکندریہ میں ڈھالا گیا ہے۔ چاند کی دیوی کی تصویر کے نیچے کینسر تحریر ہے۔ جبکہ دوسری جانب رومی شہنشاہ انتونینس پیوس کی تصویر بنی ہے۔اس سکے کی دریافت اسرائیلی ماہر آثار قدیمہ نے نوادرات سے متعلق اسرائیلی اتھارٹی کی مد سے حیفا کے علاقہ سے کی ہے۔