روم میں جی 20اجلاس کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات

   

روم: اطالوی دارالحکومت میں اس اختتام ہفتہ پر ترقی یافتہ اور ترقی کی دہلیز پرکھڑے ممالک کی تنظیم

G-20

کا سرابرہی اجلاس منعقد ہورہا ہے۔ روم انتظامیہ نے بتایا کہ اس موقع پر شہر اور ملحقہ علاقوں میں 5300 سے زائد پولیس افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔ روم کے سکولوں میں جمعہ کی دوپہر سے تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں تا کہ سڑکوں کی ناکہ بندی کی وجہ سے طلبہ کو پریشانی نہ ہو۔ 30اور 31 اکتوبر کو روم میں مظاہرے کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔