رونالڈونے مانچسٹر شرٹ کے ساتھ تصویر شائع کی

   

لندن ۔دنیا بھر میں مقبول پرتگالی فٹبالرکرسٹیانو رونالڈو نے انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ میں واپسی کے بعد اپنی شرٹ کی تصویر مداحوں کے لئے شائع کردی۔رونالڈوکی واپسی پرمانچسٹریونائیٹڈکے مداح بھی بیحد خوش نظر آرہے ہیں اور انہوں نے جشن بھی منایا۔کرسٹیانو رونالڈ نے اپنے انسٹاگرام پراپنی شرٹ کے ساتھ تصویر شائع کی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے مانچسٹر یونائیٹڈ سے محبت کا اظہار بھی کیا۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ کی سائیٹ انسٹاگرام پر شائع کی گئی ان کی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رونالڈو7 نمبرکی شرٹ زیب تن کئے ہوئے نظرآرہے ہیں۔رونالڈو نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ مانچسٹر یونائیٹڈ میں واپس آگیا ہوں اور اس سے میرا نہ ختم ہونے والا محبت کا رشتہ ہے۔رپورٹس کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کلب نے 12.86 ملین پاؤنڈز کے عوض فٹبال کے سوپر ہیرو کرسٹیانو رونالڈو سے دو سال کا معاہدہ کرلیا ہے۔