رونالڈوکی شاندارہیٹ ٹرک ، ٹیم 6-0 سے کامیاب

   

فرو (پرتگال ) ۔15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم پرتگال نے لیتھوینیا کو 6-0 سے شرمناک شکست دے کر یورو 2020 ٹورنمنٹ کی راہ ہموار کردی۔ فٹبال میچ میں لیتھوینیا کے خلاف پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو نے حریف کو کافی پریشان کیا ۔ شاندار ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے ٹیم کو بھی کامیابی سے ہمکنار کیا۔ رونالڈوکی بین الاقوامی گول کی تعداد 98 ہوچکی ہے۔ اسٹار فٹبالر نے آغاز میں ہی پرتگال کو دوگول کی برتری دلوائی جبکہ دوسرے ہاف میں فرنینڈس، مینڈس اور سلوا نے فی کس ایک گول کیا۔اس کامیابی نے پرتگال کے لیے یورو2020 ٹورنامنٹ کی راہ ہموار کردی ہے۔