رونالڈوکے نام نیا عالمی ریکارڈ

   

ماسکو ۔ پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے پرتگال فٹ بال ٹیم کے لئے کریئرکا 110 واں گول کرکے اپنی ٹیم کے لیے سب سے زیادہ گول بنانے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے ۔رونالڈو نے اپنے کریئر کا110 واں گول 2022 ورلڈ کپ کوالیفائر کے ایک میچ میں89 ویں منٹ میں آئرلینڈ کے خلاف پرتگال کے شہر فارو میں کیا۔ اس کامیابی کے ساتھ رونالڈو نے ایران فٹ بال ٹیم کے سابق اسٹرائیکر علی کا ریکارڈ توڑ دیا جو2007 میں کھیل سے سبکدوش ہوئے تھے ۔یادرہے کہ رونالڈونے رواں ماہ مانچسٹر یونائیٹڈ میں شامل ہوئے ہیں جس کے بعد ان مداحوں نے خوشیاں منائی ہیں۔