رونالڈو اور میسی سے فلسطین کی حمایت کا مطالبہ

   

ریاض ۔ عالمی شہرت یافتہ فٹبالرزکرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی سے ان کے پرستاروں نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینیوں کی حمایت میں آواز اْٹھانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ دنیا بھر میں لوگ اہم شخصیات سے فلسطینی شہریوں پر جاری مظالم کے خلاف آواز اٹھانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کے صرف انسٹاگرام پر ہی1 ارب سے زائد مداح ہیں اور اگر ان دونوں کے ایکس (ٹوئٹر) اور فیس بک اکاونٹس پر موجود فالوورزکی تعداد کو بھی گِن لیں تو یہ تعداد مزید بڑھ جائے گی، یہی وجہ ہے کہ لوگ چاہتے ہیں کہ وہ فلسطینیوں کے لیے آواز اپنی اٹھائیں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فلسطین کے معصوم لوگوں پر ہونے والے مظالم کے بارے میں پتہ چل سکے۔