ریاض ۔ کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی ساتھی جارجینا روڈریگز سعودی عرب میں ایک شاندار ہوٹل تعمیرکررہے ہیں۔ جب دسمبر 2022ء میں کرسٹیانو رونالڈوکا سعودی فٹبال فرنچائز النصر کے ساتھ معاہدہ طے ہوا تب سے ہی وہ اور ان کی پارٹنر جارجینا روڈریگز سعودی عرب کو اپنا نیا گھر کہتے ہیں۔ جارجینا روڈریگز نے اپنی انسٹا اسٹوریز پر بحیرہ احمر کے سعودی عرب کو لگنے والے ساحل کی کچھ تصاویر شائع کی ہیں۔ان تصاویر میں ساحل پر ایک لگژری ہوٹل کا تعمیراتی کام ہورہا ہے ۔