ریاض، 25 اگست (ایجنسیز) پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور منفرد اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ رونالڈو نے سعودی سوپرکپ کے فائنل میچ میں النصر کی جانب سے الاہلی کے خلاف گول کیا، وہ اپنی ٹیم کو تو نہ جتواسکے لیکن انہوں نے ایک تاریخی سنگ میل عبور کرلیا۔ رونالڈو کا یہ النصرکلب کیلئے 100واں گول ہوا۔ اس طرح رونالڈو 4 مختلف کلبوں کی نمائندگی کرتے ہوئے 100 یا زائد گول کرنے والے پہلے فٹبالرگئے۔ رونالڈو نے ریال میڈرڈ کیلئے 450، مانچسٹر یونائیٹڈ کیلئے145، یوونٹس کیلئے 101 اور النصر کیلئے 100 گول کئے ہیں۔ اس کے علاوہ رونالڈو بین الاقوامی سطح پر سب سے زیادہ گول کرنے والا کھلاڑی بھی ہے۔ انہوں نے پرتگال کی نیشنل ٹیم کیلئے 138 گول کئے ہیں۔