رونالڈو کا سیزن میں 24 واں گول، ٹیم پہلے مقام پر پہنچ گئی

   

Ferty9 Clinic

روم ۔اٹالین فٹبال لیگ میں یوونٹس نے لیچے کو 4-0 سے ہرا دیا۔ رونالڈو نے رواں سیزن میں 24 واں گول اسکور کیا۔ ہگوائن، ڈائی بالا اور ڈی لائٹ نے بھی گول اسکور کیے۔ یوونٹس کی ٹیم 69 پوائنٹس لیکر ٹاپ لیگ میں پہلے مقام پر ہے۔اٹالین فٹبال لیگ میں ٹاپ ٹیم یوونٹس کا مقابلہ لیچے سے تھا۔ نسبتاً کمزور حریف کے خلاف بھی یوونٹس کی ٹیم پہلے ہاف میں تو کوئی گول نہ بناسکی۔ لیکن31ویں منٹ میں لیچے کے کھلاڑی کو ریڈ کارڈ دکھا کر باہر کردیا گیا۔دوسرے ہاف میں یوونٹس نے مخالف ٹیم کے دس کھلاڑیوں سے کھیلنے کا بھرپور فائدہ اٹھایا، 53 ویں منٹ میں ڈائی بالا نے ٹیم کا پہلا گول کیا۔ پھر رونالڈو نے پنالٹی اسٹروک پر ٹیم کے لیے دوسرا گول کردیا۔ ہگوائن اور ڈی لائٹ نے گول کرکے یوونٹس کو 4-0 سے فاتح دلوائی۔ پوائنٹس ٹیبل پر یوونٹس 69 پوائنٹس کے ساتھ پہلے مقام پر ہے، لازیو 62 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور انٹرمیلان 58 پوائنٹس لیکر تیسرے نمبر پر ہے۔