میونخ۔2 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) فٹبال چمپئنز لیگ میں یووینٹس نے حریف بائر فور کو 3-0 سے شکست دی۔ سوپر اسٹارکرسٹیانو رونالڈو نے گول کر کے پرستاروں کے دل جیت لیے۔ بائرن میونخ نے ٹوٹنہم ہوٹسپر کو 7-2 کی شکست سے دوچار کر دیا۔گروپ ڈی کی ٹیمیں یووینٹس اور بائر فور لیورکیوسن کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔ سوپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم یووینٹس نے نفسیاتی برتری دکھاتے ہوئے 17ویں منٹ میں پہلا گول کیا- دوسرے ہاف میں بھی یہی جوشیلا انداز جاری رکھا- 61 ویں منٹ میں گول کر کے اسکور 2-0 کر دیا۔ کرسٹیانو رونالڈو نے تیسرا گول کر کے 3-0 کی کامیابی کو یقینی بنایا۔ علاوہ ازیں گروپ بی کی تگڑی ٹیمیں ٹوٹنہم ہوٹسپر اور بائرن میونخ آمنے سامنے ہوئیں۔ سن ہیونگ مِن کے گول پر کیمچ نے گول کر کے حساب برابر کر دیا۔ گنیبری کے شاندار چار گولز نے بائرن میونخ کو 7-2 کی فتح دلا دی۔