رونالڈو کا شاندار کھیل ،آئرلینڈ، انگلینڈ اور سربیا بھی کامیاب

   

نئی دہلی، 7 ستمبر (آئی اے این ایس)۔کرسٹیانو رونالڈو نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرتگال کو فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائر میں آرمینیا کے خلاف 5۔0 کی شاندار جیت دلائی۔ 39 سالہ فارورڈ نے دوگول داغ کر اپنے بین الاقوامی گولزکی تعداد 140 تک پہنچا دی اور ورلڈکپ کوالیفائنگ میں کارلوس روئیزکے ریکارڈ (39 گول) سے صرف ایک گول پیچھے رہ گئے۔ جواو فیلکس نے بھی دوگول کیے جبکہ جواو کینسیلو نے ایک گول اسکور کیا۔ دن کا سب سے سنسنی خیز مقابلہ ڈبلن میں ہوا، جہاں آئرلینڈ نے ہنگری کے خلاف آخری لمحات میں شاندار واپسیکرتے ہوئے میچ 2-2 گول سے برابر کر لیا۔ ہنگری کے برناس ورگا اور رولانڈ سالائی نے ابتدائی برتری دلائی، لیکن ایون فرگوسن نے گول کرکے فرق کم کیا۔ بعدازاں سالائی کو سرخ کارڈ ملا اور اسٹاپیج ٹائم میں ایڈم ایڈاہ کے ہیڈر نے آئرلینڈ کو قیمتی پوائنٹ دلا دیا۔ گروپ ایچ میں آسٹریا نے سائپرس کو 1-0 گول سے ہرایا، واحد گول مارسل سبٹزر نے پنالٹی پرکیا۔ بوسنیا اینڈ ہرزیگووینا نے سان مارینو کو 6-0 گول سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر اپنی برتری برقرار رکھی۔ تجربہ کار ایڈن جیکو نے دو گول اسکور کیے۔ گروپ کے میں انگلینڈ نے کوچ تھامس ٹخیل کی قیادت میں اینڈورا کو 2-0 سے شکست دی۔ ایک ابتدائی اوون گول اور ڈیکلن رائس کے ہیڈر نے ٹیم کو کامیابی دلائی۔ سربیا نے بھی لیٹویا کے خلاف دشاں ولاہووچ کے ابتدائی گول کی بدولت 1-0 سے جیت درج کی۔ پرتگال، انگلینڈ، آسٹریا اور بوسنیا کی کامیابیوں اور آئرلینڈ کے ڈرامائی واپسی نے ورلڈ کپ کوالیفائرز کے ابتدائی مرحلے کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔