رونالڈو کو سال کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ

   

دبئی ۔31 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پرتگال کے فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے دبئی گلوب ساکر پلیئر آف دی ائیر کا ایوارڈ جیت لیا، ایوارڈ حاصل کرنے پر رونالڈو کافی خوش نظر آئے اور ووٹ کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ دبئی میں ساکر ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب میں سینکڑوں مہمانوں نے شرکت کرکے ایونٹ کو چار چاند لگا دیئے۔ دبئی گلوب ساکر ایوارڈز کے فاتح کو منتخب کرنے کے لئے ووٹنگ کروائی گئی تھی جس میں سب سے زیادہ ووٹ لے کر مینز پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو نے جیتا۔ ایوارڈ حاصل کرنے پر رونالڈو کافی خوش نظر آئے اور ووٹ دینے والوں کا شکریہ ادا کیا ۔ رونالڈو نے کہا کہ امید ہے کہ نئے سال میں بھی ان کی کارکردگی اچھی ہی رہے گی۔ ویمن ساکر پلئیر آف دی ائیر کا ایوارڈ انگلینڈ کی لوزی برانز نے جیتا، جبکہ کوچ آف دی ائیر کا ایوارڈ لیورپول کے جرگن کوپ نے حاصل کیا۔